6 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اٹھارہ افراد میں سے پانچ کی شناخت ہو گئی ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں سول ہسپتال تربت منتقل کر دی گئیں جہاں پانچ افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان میں اعلیٰ حکام نے تربت کے ڈپٹی کمشنر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔پاکستانی محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور تربت کے ڈپٹی کمشنر تربت اسلم ترین کی معطلی بھی اسی سلسلے کا نتیجہ ہے۔.......

/169